LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

’میں ہوں نا‘ کیلئے امریتا راؤ پہلی چوائس نہیں تھیں، فرح خان کا انکشاف

Web Desk

7 November 2025

بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور ہدایتکارہ فرح خان نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم”’میں ہوں نا” میں امریتا راؤ کو کاسٹ کرنے سے قبل عائشہ تاکیا کو مرکزی کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا تھا، تاہم انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے سے صرف دو ہفتے قبل فلم چھوڑ دی۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ عائشہ تاکیا نے اس وقت ہدایتکار امتیاز علی کی فلم “سوچا نہ تھا” سائن کر لی تھی جس کی وجہ سے وہ   “میں ہوں نا” کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں رہیں۔ فرح کے مطابق، ’’ہم نے دارجلنگ کے سینٹ پال اسکول میں شوٹنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے، سب لوگ پہنچ چکے تھے، مگر ہیروئن نہیں تھی۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر گوری خان نے انہیں مشورہ دیا کہ امریتا راؤ کو موقع دیا جائے۔ فرح خان کے بقول، ’’جب میں نے پہلی بار امریتا کو دیکھا تو وہ بہت سادہ لگ رہی تھیں، مگر جب انہیں کیمرے کے سامنے جذباتی سین دیا تو وہ شعلہ بن گئیں۔‘‘ فرح نے امریتا کی اداکاری کو سری دیوی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں وہی خاص بات تھی کیمرے پر جادو اور عام زندگی میں سادگی۔

بعدازاں امریتا راؤ نے فلم میں زید خان کے مقابل سنجنا بکشی کا کردار ادا کیا، جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔ ’میں ہوں نا‘ میں شاہ رخ خان اور سشمیتا سین نے بھی مرکزی کردار نبھائے تھے اور یہ فلم ریلیز کے بعد زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تقریباً 70 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی۔

دوسری جانب، عائشہ تاکیا نے جس فلم کے لیے ’میں ہوں نا‘ چھوڑ دی تھی، یعنی امتیاز علی کی ’سوچا نہ تھا‘، وہ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔