یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک
Web Desk
25 October 2026
یمن کی مسلح افواج نے جاری کردہ کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اب تک مجموعی طور پر 736 ملٹری آپریشنز کیے گئے ہیں، جن میں ملیشیا کے 307 کمانڈرز اور جنگجو ہلاک یا شدید زخمی ہوئے، جبکہ 68 فوجی تنصیبات اور اثاثوں کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ تمام کارروائیاں ‘آپریشن فجر الیمن’ کے تحت انجام دی گئیں، جن کا بنیادی مقصد حوثی باغیوں کے کمانڈ سینٹرز، جنگجوؤں کے اجتماعات، اسلحے کے گوداموں، دفاعی مورچوں اور رسد کی فراہمی کے راستوں کو نشانہ بنانا تھا۔
ان کارروائیوں کے دوران صوبہ تعز کے ایک ہوٹل میں قائم حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور بھاری ہتھیاروں کے ذخائر پر بھی درست نشانہ باندھا گیا۔ یمنی فوج کے مطابق حوثیوں نے اس ہوٹل کو نگرانی کی چوکی میں تبدیل کر رکھا تھا، جہاں سے قریبی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور شہر کے محاصرے کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جاتی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
واٹس ایپ کا ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کے نام سے نیا فلٹر متعارف
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
25 October 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
25 October 2026
یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید
25 October 2026