LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک

Web Desk

25 October 2026

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ترابا کے گاؤں بناری (Binnari) میں مسلح افراد نے خوفناک حملہ کر کے کم از کم 40 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، یہ پرتشدد حملہ جمعہ کی سہ پہر کو پیش آیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں کا ایک بڑا گروہ گاؤں میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ملزمان نے بازار اور دکانوں سے شدید لوٹ مار کی اور اشیائے خورونوش اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم ہفتے کے روز امدادی کارروائیوں اور مزید لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی۔ واضح رہے کہ شمالی نائیجیریا میں گزشتہ کچھ عرصے سے مسلح جرائم پیشہ گروہوں (ڈاکوؤں) کی سرگرمیوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، جو اکثر دیہاتوں پر حملے، معصوم شہریوں کا تاوان کے لیے اغوا اور مویشیوں کی چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔