LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا

Web Desk

24 October 2026

پولیس کو مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن اور ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور گرفتاری کے بعد چھوڑنا مہنگا پڑ گیا ہے، جس پر سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر روکے جانے کے بعد مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے معاملات سامنے آئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شفاف انکوائری کو یقینی بنانے کی خاطر تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا کر معاملے کی مکمل تحقیقات ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔