LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید

Web Desk

25 October 2026

یوکرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نظام اسٹار لنک (Starlink) اور اس کے خصوصی فوجی ورژن اسٹار شیلڈ (Starshield) کی سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ ایک ہفتے سے زائد عرصے تک عائد رہنے والی ان پابندیوں کی وجہ سے یوکرینی ملٹری آپریشنز شدید متاثر ہو رہے تھے اور کیئو کے واشنگٹن کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کے مطابق، دونوں سیٹلائٹ سسٹمز کا کنکشن اب اپنی پرانی اور مطلوبہ رفتار پر واپس آ چکا ہے جس سے دفاعی افواج کو بلامعطل مواصلاتی سہولت میسر ہے۔ یوکرینی وزارتِ دفاع نے بھی رابطہ مستحکم ہونے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پابندیوں کے دوران اسپیڈ پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد عائد کی گئی تھی، جس سے روسی ڈرون حملوں کو ناکارہ بنانے کی یوکرینی صلاحیت شدید متاثر ہوئی اور فوج کو اپنے متعدد اہم آپریشنز منسوخ کرنا پڑے تھے