مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف
Web Desk
25 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صاف پانی اتھارٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جون 2027ء تک صوبے بھر میں 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔ اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنرز اور مقامی عوامی کمیٹیوں کے سپرد کرنے جبکہ ہر تحصیل میں موبائل مینٹیننس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے لیے ’لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ‘ کی منظوری بھی دی۔ علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں جاری سی ایم واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے روزانہ 10 ہزار بوتلیں تیار ہو رہی ہیں جن سے اب تک 48 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صاف پانی عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت اسے ہر گھر کی دہلیز تک پہنچائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور
25 October 2026
شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور
25 October 2026
ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
25 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026