شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور
Web Desk
25 October 2026
شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 سیریز کے آخری ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی مڈویسٹ اور پاکستان کی معروف ٹیک کمپنیوں، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور اوپن گلوبل کے تعاون سے منعقدہ اس روڈ شو کا افتتاح امریکی میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا۔
اپنے خطاب میں سفیرِ پاکستان نے امریکہ کو پاکستانی آئی ٹی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اور باہمی مفاد پر مبنی ٹیک شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ ایونٹ میں الینوائے کے قانون سازوں، سی ای او پی ایس ای بی فیصل جیڈی، اور اگنائٹ کے سی ای او بلال عباسی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت و اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے مواقع پیش کیے، جبکہ سسٹمز لمیٹڈ، ٹین پرلز اور ابیکس سمیت متعدد پاکستانی ٹیک کمپنیوں نے اپنے جدید پروڈکٹس کی نمائش اور نیٹ ورکنگ سیشنز میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور
25 October 2026
مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف
25 October 2026
ریاض ایئرپورٹ پر دو ہفتے بعد پروازیں بحال، حوثیوں کی دوبارہ حملوں کی دھمکی
25 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
واٹس ایپ کا ’مینشنز اینڈ ریپلائیز‘ کے نام سے نیا فلٹر متعارف
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026