فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
Web Desk
25 October 2026
فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی عدم مساوات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جن کے دوران دارالحکومت پیرس اور مارسیے سمیت متعدد اہم شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
بدامنی اور لوٹ مار کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے حکومت نے ملک بھر میں 70 ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہروں میں 4 لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی، جبکہ مزدور تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی۔ پیرس کے جنوب مشرقی حصے میں مرکزی مظاہرے کے اختتام پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب نقاب پوش نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا۔
دوسری جانب، مارسیے میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں زیورات کی دو دکانوں سمیت متعدد اسٹورز میں لوٹ مار کی گئی۔ فرانسیسی وزیر داخلہ لوراں نونیز نے الزام عائد کیا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے عناصر اور جرائم پیشہ گروہ ان مظاہروں کو قصداً پرتشدد شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026