اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں
Web Desk
25 October 2026
اٹلی کے مختلف بڑے شہروں میں جنگ کے خلاف اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں، جن کے دوران دارالحکومت روم، ٹورین اور بولونیا میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جبکہ میلان میں احتجاج زیادہ تر پُرامن رہا۔
گزشتہ ہفتے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران دکانوں میں لوٹ مار، املاک کو نقصان اور پولیس کے ساتھ شدید تصادم کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد حکام نے پورے ملک میں سیکیورٹی الرٹ نافذ کر دیا ہے۔ ممکنہ بدامنی سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور کاروباری مراکز و دکانوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند رکھا گیا۔
اطالوی پولیس حکام کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے پرتشدد مظاہروں سے منسلک ‘اکتوبر 17 موومنٹ’ کی تنظیم سازی میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو حراست میں لے کر میلان پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026