LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا

Web Desk

25 October 2026

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران سے متعلق موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیانیہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بنا کر پیش کیا گیا، جبکہ حقیقت میں تہران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق، امریکی ریاست اوہائیو میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اوباما نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر نے متعدد غلط فیصلے کیے، جن میں سب سے اہم اور خطرہ بننے والا فیصلہ ایک غیر ضروری جنگ کا آغاز تھا جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا۔

سابق صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کو بدترین نااہلی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران پر مبینہ فتح کے اعلان کے صرف 7 ماہ بعد ہی ہمارے اہم اتحادیوں اور امریکی فوجی اڈوں پر حملے ہوئے، جن میں امریکی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ ہمارے دفاعی میزائلوں کے ذخائر تک ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔

ایران جنگ کے سنگین معاشی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اوباما نے مزید کہا کہ اب ایران کو اس جنگ کی بدولت آبنائے ہرمز پر ایک طرح کا ویٹو حاصل ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں اشیائے خورونوش اور دیگر سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہی غیر ضروری جنگ ہے۔