حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
Web Desk
25 October 2026
مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک کھلا خط ارسال کرتے ہوئے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے اور کیس کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلخانہ کا موقف ہے کہ ڈی این اے اور فرانزک شواہد کی موجودگی کے باوجود تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عدالت سے قبل پولیس کی جانب سے کسی کو بے گناہ قرار دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں اور وہ متاثرہ خاندان سے خود ذاتی ملاقات کریں گی تا کہ انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026