LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ

ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر

Web Desk

25 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے تحت نئے حملے شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، اور یہ حملے شاید کل ہی سے شروع کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ تہران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی کسی حتمی معاہدے پر دستخط کر کے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق “ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس پر مکمل پاسداری کرے گا؟” جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا حملے کا فیصلہ ہو چکا ہے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا، “اگر میں نے فیصلہ کر لیا ہے، تو کیا میں آپ کو بتاؤں گا کہ میں حملہ کرنے جا رہا ہوں؟”

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بی-2 (B-2) بمبار طیاروں کے ذریعے پہلے کی جانے والی کارروائی دیرپا نتائج کے لیے کافی نہیں تھی، اس لیے ہمارا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے، چاہے وہ معاہدے سے ممکن ہو یا مکمل ملٹری آپریشن سے۔