LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ

امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف

Web Desk

25 October 2026

امریکی حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) سے مختلف ممالک میں ‘اسٹار لنک’ (Starlink) سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس بند یا بحال کرنے کے حوالے سے متعدد درخواستیں کی ہیں، جن کا بنیادی مقصد امریکی خارجہ پالیسی اور فوجی حکمتِ عملی کو تقویت دینا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، سابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں اور لبنان میں حزب اللہ سے منسلک عناصر کی جانب سے اسٹار لنک کے استعمال کو روکنے کے لیے سروس کی بندش کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب، یوکرین کی دفاعی ضرورتوں اور ایران میں حکومتی سنسرشپ کے پیشِ نظر انٹرنیٹ کی رسائی بہتر بنانے کے لیے سروس فعال رکھنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بھی 2025ء اور 2026ء کے دوران ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایلون مسک سے رابطہ کیا، تاکہ ایرانی اپوزیشن اور مظاہرین کو مواصلاتی سہولت فراہم کی جا سکے، تاہم اس سروس کی بحالی کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں، حالیہ دنوں میں یوکرین کی ملٹری سیٹلائٹ سروس ‘اسٹار شیلڈ’ (Starshield) کی رفتار اور استعمال پر لگائی جانے والی محدود پابندیوں کے معاملے نے بھی تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے احکامات مبینہ طور پر وائٹ ہاؤس کے اندر سے جاری کیے گئے تھے۔