LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی رابطے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی وضاحت

Web Desk

7 January 2026

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق رابطے پر جاری خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔ بی سی بی نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو کسی سطح پر انکار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ایسے تمام دعوے مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

بی سی بی کے مطابق کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ جواب موصول ہوا ہے جس میں ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش ٹیم کی مکمل اور بلا تعطل شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے بی سی بی کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ اٹھائے گئے خدشات کا ازالہ کیا جا سکے۔

بی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی کے تفصیلی انتظامات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو خوش دلی سے قبول کرنے اور ان پر غور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹ حکام کے ساتھ تعمیری اور پیشہ ورانہ انداز میں رابطہ برقرار رکھے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ہموار اور کامیاب شرکت کے لیے آئی سی سی سے مسلسل رابطہ قائم ہے، جبکہ قومی ٹیم کی سلامتی، سیکیورٹی اور فلاح و بہبود بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔