LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

Web Desk

19 August 2026

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور اس کا روایتی حریف بھارت آج ایک انتہائی اہم اور معرکہ آرائی سے بھرپور میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے ہر صورت فتح درکار ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سفر اب تک ملا جلا رہا ہے۔ گرین شرٹس کو اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کے خلاف 3-3 سے مقابلہ برابر کیا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ویلز کو 3-1 سے مات دی تھی، تاہم دوسرے مقابلے میں اسے انگلینڈ کے خلاف 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی ٹیم گروپ میں مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے مطابق، اگر پاکستان آج بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے مجموعی پوائنٹس 4 ہو جائیں گے، جس سے اس کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں روشن ہو جائیں گی اور فیصلہ گول اوسط کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سنسنی خیز اور اہم ترین مقابلہ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا، جس پر دونوں ممالک کے شائقینِ ہاکی کی نظریں جم چکی ہیں۔