LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Web Desk

20 August 2026

ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ (ایشین ریجن) The Nation کے چوتھے روز سینئر کیوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنل مقابلے مکمل ہو گئے۔ ان مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی (برانز) کا تمغہ حاصل کیا। مردوں کی منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کے سی او ایونسو نے گولڈ اور لی ڈونگ گن نے سلور میڈل جیتا، جبکہ پاکستان کے شاہ زیب خان اور اردن کے الداؤد جعفر نے برانز میڈلز اپنے نام کیے۔

خواتین کے مقابلے میں منفی 46 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کی ہا من سیو نے گولڈ اور تھائی لینڈ کی سیکن کامونچانوک نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ جاپان کی اوکازاکی ہیناتا اور ایران کی کریمی راجہردی سائنہ نے برانز میڈل جیتا۔ علاوہ ازیں، خواتین کی پلس 57 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کی کم یوجن نے گولڈ اور اردن کی فادیہ نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ ازبکستان کی مدینہ مربزل اور ایران کی ناہید برانز میڈل کی حقدار ٹھہریں۔ مردوں کی پلس 68 کلوگرام کیٹیگری میں ایران کے دانیال نے گولڈ، ازبکستان کے شوقی جاگون نے سلور، اور جنوبی کوریا کے جنو من اور روس کے قازبلٹ نے برانز میڈلز اپنے نام کیے۔