LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے

Web Desk

20 August 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، جہاں انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں۔ دن کے اختتام پر جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز کے ساتھ کریپ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلش اوپنر ایمیلیو گے 33 اور بین ڈکٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن انگلش باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز کا تعاون پیش کیا۔ سعود شکیل اور شان مسعود 5،5 رنز ہی بنا سکے جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ باقاعدہ قائد بابر اعظم انگلی کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے اس میچ میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔