ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی شہریوں کی جانب سے سائبر فراڈ اور فحش مواد کا عالمی نیٹ ورک چلائے جانے کے سنگین انکشافات کے بعد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں ایک اعلا سطحی مشترکہ ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، جو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے ہیڈ کوارٹر کے براہِ راست ماتحت کام کرے گی۔ اس ٹاسک فورس میں حساس اداروں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)، وفاقی پولیس اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس کی جانب سے غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کی جانے والی تمام تر عملی کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ خصوصی ٹاسک فورس آن لائن بھتہ خوری، بلیک میلنگ، غیر قانونی آن لائن گیمبلنگ (Gambling) اور ڈیجیٹل اسکیمنگ کی سخت تحقیقات کرے گی۔ حکومت نے تجارتی مرکز کراچی میں کام کرنے والے تمام مشکوک اور غیر قانونی کال سینٹرز کی تفصیلی فہرستیں بھی مرتب کر لی ہیں، جبکہ تمام صوبائی و وفاقی اداروں کو ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ سخت ترین اقدامات اس اہم پیشرفت کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 284 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک خواتین کے جعلی پروفائلز اور آن لائن ٹاسک اسکمز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کے ساتھ ساتھ فحش مواد کی تیاری اور مالی فراڈ میں ملوث تھا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026