عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ متفرق نظرثانی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے سابقہ درخواست پر عائد کیے گئے تمام قانون و انتظامی اعتراضات کو دور کر کے عدالتِ عظمیٰ سے فیصلے پر ازسرِ نو غور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فنی و قانونی اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج اور طبی معاینے کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو پمز (PIMS) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جانے کے بعد انہیں رات گئے دوبارہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026