ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ قومی شناختی و اندراج اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے معزز مہمان کو نادرا کے جدید رجسٹریشن نظام، ڈیجیٹلائزیشن کے عمل اور شہریوں کو سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ادارے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کی کھلے دل سے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار، شفاف اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے نادرا کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور ادارے کا جدید شناختی نظام پاکستان کی بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ملائیشین وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ آئے اعلیٰ سطحی وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں اور ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرز کا بھی معائنہ کیا اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان شناختی ڈیٹا کے تحفظ اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026