ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
Web Desk
21 August 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح اور سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ‘سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار’ ہیں اور تہران کو کسی صورت نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مائیکل کوہن ریڈیو شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف حال ہی میں کی گئی امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تہران کی عسکری قوت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں کے بعد ایران کی جدید میزائل اور بمبار ڈرونز بنانے کی صلاحیت پانچ ماہ قبل کی صورتحال کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہو چکی ہے۔
معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت تاریخ کے شدید ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جہاں افراطِ زر (Inflation) 300 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ملکی کرنسی شدید بے قدری کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مالی مشکلات کے باعث ایرانی حکومت کو اپنی مسلح افواج کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکی بی ٹو (B-2 Stealth) بمبار طیاروں کے ہدف پر مبنی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جب امریکی فضائی کارروائی کی گئی تو ایران اپنا پہلا جوہری ہتھیار تیار کرنے سے صرف دو ہفتے کی دور پر تھا۔ سابقہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ براک اوباما اور جو بائیڈن کی غلط پالیسیوں کے باعث ایران جوہری دہلیز تک پہنچا، اور اگر تہران ایٹمی بم بنا لیتا تو اسرائیل اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے وجود کا خطرہ پیدا ہو جاتا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت
21 August 2026
حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ
21 August 2026
جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
21 August 2026
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026