ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
Web Desk
21 August 2026
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹرز گل فیروزہ اور شوال ذوالفقار نے کہا ہے کہ جدید دور میں کرکٹ کا معیار انتہائی تیز ہو چکا ہے اور ٹاپ آرڈر بیٹرز کے لیے نڈر اور جارحانہ حکمتِ عملی اپنایا جانا ناگزیر ہے۔
لاہور میں ویمنز ایشیا کپ اور آئندہ کے عالمی مقابلوں کی تیاریوں کے لیے جاری قومی ویمنز ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کرکٹرز نے بتایا کہ کیمپ میں روایتی نیٹس پریکٹس کے بجائے ‘سیناریو میچز’ (Scenario Matches) پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیم کی صلاحیتوں اور میچ فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے لڑکوں کی لوکل ٹیموں کے خلاف بھی پریکٹس میچز کھیلے جا رہے ہیں، جس سے میدان کی حکمتِ عملی اور پریشر ہینڈلنگ کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر گل فیروزہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی جس کا کھلاڑیوں کو افسوس ہے، تاہم اب تمام تر توجہ ایشیا کپ اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے ‘فیئر لیس کرکٹ’ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب، انجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والی بیٹر شوال ذوالفقار نے بتایا کہ مسلسل انجریز کے بعد کم بیک کرنا انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد کرکٹرز کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلنے سے سخت اور چیلنجنگ حالات کا سامنا کرنے کا تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ شوال ذوالفقار نے کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی لیگز جیسے ‘دی ہنڈرڈ’ کا تجربہ شیئر کرنے سے دیگر تمام کھلاڑیوں کا اعتماد اور حوصلہ بلند ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026