لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
Web Desk
21 August 2026
لیڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ انگلش ٹیم کو قومی ٹیم پر 195 رنز کی واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے ایک رن پر ملے چانس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز 171 رنز پر سمیٹ گئی تھی۔ یاد رہے کہ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر سے شروع ہوا، جبکہ باؤنڈری پر کیچ پکڑتے ہوئے انگلی کی انجری کا شکار ہونے کے باعث بابر اعظم میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026