LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی: ٹیلی کام آپریٹرز کی سفارشات پیش

Web Desk

22 December 2025

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے معاملے پر ٹیلی کام آپریٹرز نے حکومت کو اپنی متفقہ پالیسی سفارشات اور اہم مطالبات پیش کردیے۔

ٹیلی کام آپریٹرز کے مطابق سپیکٹرم کی قیمت کا تعین ڈالر کے بجائے روپے میں اور ادائیگیوں کو ایک مستحکم ایکسچینج ریٹ سے منسلک کیا جائے۔آپریٹرز کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم کی قیمت کی ادائیگی کے لیے بغیر سود 10 سال کی قسطوں کی سہولت دی جائے ، کم از کم قیمت کی حد مقرر کی جائے تاکہ تین سال کے اندر فی صارف اوسط آمدنی کو 2 امریکی ڈالر تک لایا جا سکے ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کا فائیو جی انفراسٹرکچر کے لیے ٹیکس مراعات کا مطالبہ کیا ہے، فائیو جی آلات، موبائل فونز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، ودہولڈنگ ٹیکس کو 15 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کیا جائے۔ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی کو 16 فیصد پر ہم آہنگ کیا جائے تاکہ افورڈیبلٹی اور استعمال میں اضافہ ہو ، ٹیلی کام سیکٹر کے آپریشنل اخراجات میں کمی کے لیے صنعتی بجلی کے نرخ فراہم کیے جائیں، دو سال کے لیے یونیورسل سروس فنڈ اور آر اینڈ ای شراکت کو معطل کیا جائے ۔آپریٹرز نے کہا کہ دو سال کے بعد شرح 2 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کی جائے، انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی کے لیے رائٹ آف وے پالیسی میں بہتری لائی جائے ، رائٹ آف وے کے عمل کو سادہ، معیاری اور یکساں بنایا جائے۔