LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Web Desk

10 November 2026

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی رازداری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک نئے پرائیویسی فیچر پر کام شروع کر دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین خود یہ طے کر سکیں گے کہ کون ان کا فون نمبر دیکھ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں سامنے آنے والے اس فیچر کے تحت صارفین کو چار آپشنز—ایوری ون (Everyone)، مائی کانٹیکٹس (My Contacts)، مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ (My Contacts Except) اور نو باڈی (Nobody)—فراہم کیے جائیں گے۔ یہ سہولت ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جو یوزر نیم استعمال کریں گے، جس سے اجنبی افراد سے چیٹ یا کالز کے دوران فون نمبر مکمل طور پر خفیہ رہے گا۔ تاہم، اگر کسی کے پاس پہلے سے فون نمبر محفوظ ہے تو اسے یہ ظاہر ہوتا رہے گا۔ یہ فیچر فی الوقت تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔