حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری
Web Desk
10 November 2026
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل، ان کی رہائی کا واحد راستہ صرف عدالتیں ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علاج معالجے اور طبی معائنے کی تمام سہولیات میسر ہیں اور ضرورت پڑنے پر لندن سے بھی ڈاکٹر بلایا گیا۔ طارق فضل چودھری نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مطلوبہ اہداف کے حصول تک ایمرجنسی نافذ رہے گی کیونکہ ریاست وہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اس کا کوئی ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب پاکستان امن و ترقی کی جانب گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026