بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
Web Desk
10 November 2026
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیحات کے مطابق بینکوں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے (SMEs) کو مالی معاونت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سپر ٹیکس کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ چھوٹے برآمد کنندگان کو راحت دینے کے لیے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے زور دیا کہ ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے نجی شعبے کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور حکومت معاشی اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
10 November 2026
حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری
10 November 2026