LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو

خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

10 November 2026

خلیج تعاون کونسل (GCC) کے وزرائے دفاع نے کویت میں ایک جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مشترکہ ملٹری کمانڈ کی کارروائیوں کے لیے مناسب فوجی دستے بھی تعینات کیے جائیں گے، جس سے رکن ممالک کی مجموعی دفاعی تیاری اور مشترکہ فوجی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع تمام چھ رکن ممالک—سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان—کی باہمی ذمہ داری ہے۔ سیکریٹری جنرل نے حالیہ ایرانی حملوں کے خلاف خلیجی ممالک کی باہمی رابطہ کاری کو سراہتے ہوئے شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔