بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا: فرانسیسی صدر
Web Desk
10 November 2026
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ایسے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے جو بچوں کی ذہنی صحت یا دماغی نشوونما کے لیے خطرہ بنے۔ پیرس میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران فرانسیسی صدر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا اور بچوں کو اس کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی تجویز کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ اے آئی کمپنیوں کو اپنی ٹیکنالوجی کی آزادانہ اور پیشگی سرٹیفکیشن قبول کرنا ہوگی۔ میکرون کے مطابق اوپن اے آئی اور اینتھروپک سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں مجوزہ چارٹر میں شامل ہوں گی، جبکہ یورپ اے آئی کے ضابطہ کار کی قیادت کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک کو بھی مشترکہ قانون سازی پر آمادہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کی صارفین کیلئے پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کی تیاری
10 November 2026
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
9 November 2026
سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا
9 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026