ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد
Web Desk
10 November 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 175 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحقیقاتی اور قانونی نفاذ کے اختیارات کو قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے واٹم ڈینٹل کالج اور واٹم میڈیکل کالج کی آئینی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایف بی آر کے لیے سیکشن 175 کے تحت کارروائی اور وزٹ کی اجازت کے لیے پہلے سے کوئی اسیسمنٹ یا آڈٹ کارروائی کا زیر التوا ہونا لازمی نہیں ہے۔ عدالت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے پاس اسیسمنٹ کا اختیار نہ ہونا اس کے تحقیقاتی دائرہ کار پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ واٹم ڈینٹل کالج نے ٹیکس سال 2020 سے 2023 کے دوران بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرنز صفر جمع کرائے تھے، جس پر ایف بی آر کی تحقیقاتی کارروائی کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026