تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا
Web Desk
10 November 2026
تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے اور باقاعدہ تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے کی ابتدائی منظور شدہ لاگت 82 ارب 36 کروڑ روپے تھی، تاہم جنوری 2026 تک اس پر 153 ارب 95 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو کہ اصل تخمینے سے 71 ارب 59 کروڑ روپے زائد ہیں۔ مزید برآں، منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 317 ارب روپے تک بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس توسیعی منصوبے کے تحت 1,530 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل 3 پاور یونٹس نصب کیے جانے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی
10 November 2026
امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا
10 November 2026
اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت
10 November 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی
10 November 2026
موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند
10 November 2026
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
10 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
10 November 2026