امریکا میں ویزا قوانین مزید سخت، ذیابیطس اور موٹاپے کے مریضوں پر داخلے کی پابندی کا امکان
Web Desk
9 November 2025
واشنگٹن: امریکی حکومت نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ایسے غیر ملکیوں کے لیے امریکا میں داخلے کی شرائط سخت کر دی ہیں جو ذیابیطس، موٹاپے، دل کے امراض یا دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اب ویزا افسران درخواست گزاروں کی صحت، عمر اور علاج کے متوقع اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بعض بیماریوں جیسے دل، پھیپھڑوں، شوگر، سرطان اور ذہنی امراض کے علاج پر لاکھوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں، اور ایسے افراد امریکا کے طبی نظام پر بوجھ بن سکتے ہیں۔
نئی پالیسی کے تحت ویزا افسران یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا درخواست گزار اپنی زندگی بھر کے ممکنہ علاج کے اخراجات خود برداشت کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر یہ ثابت نہ ہو سکا تو اس کی درخواست مالی بوجھ بننے کے خدشے پر مسترد کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ ویزا کے لیے طبی جانچ کا عمل پہلے سے موجود تھا، تاہم نئی ہدایات کے بعد بیماریوں کی فہرست میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے اور افسران کو صحت کی بنیاد پر ویزا مسترد کرنے کے زیادہ اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کے امیگریشن قوانین میں ایک اہم اور متنازعہ تبدیلی ہے، جس سے خاص طور پر وہ افراد متاثر ہوں گے جو امریکا میں مستقل رہائش کے خواہاں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان
10 September 2026
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026