امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے
Web Desk
10 September 2026
واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق اردن میں واقع ‘موافق السلطی’ ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والے اس حملے میں تقریباً 8 ایف-15 (F-15) جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا جنہیں بعد میں دوبارہ آپریشنل کر دیا گیا، جبکہ ایک اے-10 تھنڈر بولٹ (A-10 Thunderbolt) طیارہ، جسے ‘وارٹ ہاگ’ بھی کہا جاتا ہے، اپنے ایک پر سے محروم ہو کر ناکارہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی ایئر بیس سے 30 سے زائد پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل داغے گئے، جس نے امریکا کے پاس پہلے سے موجود پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید کمی کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ اقدام ایران کی جانب سے ان امریکی حملوں کا جوابی ردِعمل تھا جس میں منگل کے روز امریکا نے ایرانی بحری جہاز کے حملے کے جواب میں 5 ایرانی تیل بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی میں 8 آئل ٹینکروں، 2 جنگی بحری جہازوں اور اردن کے امریکی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026