LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

Web Desk

10 September 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں کے پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج، جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور فیض آباد دھرنے سے متعلق مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلد گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی چوک احتجاج کیس: جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سے متعلق جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔جوڈیشل کمپلیکس کیس: شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں درج مقدمات کے تحت عدالتی وارنٹس زیرِ عمل لائے جائیں گے۔فیض آباد احتجاج کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف فیض آباد دھرنا و احتجاج کے مقدمے میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔دیگر مطلوب رہنما: زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی بھی اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آرز (FIRs) کی روشنی میں مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام ممکنہ گرفتاریاں کسی نئی کارروائی کے بجائے ماضی میں درج مقدمات اور عدالتوں کی جانب سے جاری کردہ دائمی یا باقاعدہ وارنٹس کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔