LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا

Web Desk

10 September 2026

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ملک میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ حکام سے 15 ستمبر تک مفصل جواب طلب کر لیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل مقررہ اور قانون کے مطابق بروقت دائر کی گئی ہے؟ جس پر جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ اپیل قانونی مدت کے اندر یعنی بیس دنوں کے اندر دائر کی گئی ہے۔وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سنگل بینچ کی جانب سے عائد کیا گیا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ فی الحال جمع نہیں کرایا گیا، کیونکہ جرمانہ ادا کرنا ماتحت بینچ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے استدعا کی کہ اس رقم کی ادائیگی کو اپیل کی سماعت کی شرط نہ بنایا جائے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کوئی ذاتی تنازع نہیں بلکہ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام شہری، بچوں کی تعلیم، کاروباری طبقات اور صنعتی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکام سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے لوڈشیڈنگ کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لے اور کیس کو میرٹ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کرے۔