LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، امریکا بغیر معاہدہ واپس جا رہا ہے: جے ڈی وینس

Web Desk

12 April 2026

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا اور امریکا بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے، جن میں مختلف اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ جے ڈی وینس کے مطابق امریکی وفد نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی اور اپنی شرائط واضح طور پر پیش کیں۔

نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط کو تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا اور خاص طور پر جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایرانی وفد کی جانب سے کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو اس بات کی واضح اور مثبت تصدیق درکار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے مذاکرات میں بھرپور لچک کا مظاہرہ کیا اور جن معاملات پر ممکن تھا وہاں ایڈجسٹمنٹ بھی کی، تاہم ایران کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی بہترین اور حتمی پیشکش دے کر واپس جا رہا ہے اور اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ کیا ردعمل دیتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک نے مذاکرات میں پل کا کردار ادا کیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔