نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی
Web Desk
16 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اسکولوں، پارکوں، مساجد اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص اراضی کو کمرشل یا رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی “ایگرریکس” کی آئینی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ سہولتی اراضی دراصل عوامی امانت ہے، اور ایل ڈی اے بھی اسے اپنی من مانی سے کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا مجاز نہیں۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ سوسائٹی میں اسکول کے لیے مختص اراضی کو تین ماہ کے اندر قانون کے مطابق الاٹ، لیز یا نیلام کیا جائے تاکہ وہاں صرف اسکول قائم ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ 30 برس گزرنے کے باوجود اسکول کی سہولت فراہم نہ ہونا شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عدالت عالیہ نے کوآپریٹو سوسائٹیز کو ایل ڈی اے قوانین کا پابند قرار دیتے ہوئے ایل ڈی اے ایکٹ کی دفعہ 13(6) اور پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم رولز 2014 کو آئین کے مطابق قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے سہولتی اراضی کا اصل مقصد کے برعکس استعمال مستقبل میں عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026