ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
Web Desk
16 July 2026
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں اور تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے تجارت اور عالمی توانائی کی بلا تعطل ترسیل پر یقین رکھتا ہے، کیونکہ وہاں پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال سے گلوبل ساؤتھ اور ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر ۲۲ جون ۲۰۲۶ کے پاک قطر مشترکہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں کراس بارڈر ٹیررازم کے الزام پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے جاپانی سفیر کو طلب کر کے باقاعدہ ڈی مارش (Demarche) جاری کیا ہے، تاہم جاپان کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور بھارت ہمیشہ ایسے اعلامیوں میں یکطرفہ نکات شامل کرنے پر زور دیتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کے کیس میں نامزد شبیر حسین برطانوی شہری ہیں اور یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026
نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب
9 August 2026
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
9 August 2026
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026
کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال
9 August 2026
اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم
9 August 2026
واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف
9 August 2026