پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح
Web Desk
16 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے پانچ اضلاع میں ماحول دوست گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں بسیں چلائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قرار دیا اور مری میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس شروع کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان بسوں میں بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت دی گئی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے لیے مزید 101 نئی الیکٹرک بسیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت کا ہدف آئندہ 5 برسوں میں صوبہ بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانا ہے تاکہ پنجاب کے عوام کو آرام دہ، محفوظ، ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور کم خرچ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026