کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس
Web Desk
16 July 2026
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں ایم اے (MA) پاس تعلیمی قابلیت رکھنے والے شخص کو سوئیپر (خاکروپ) کی ملازمت دینے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران ملکی تعلیمی و ملازمت کے نظام پر سخت ریمارکس دیے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “کیا اب ایم اے پاس کرنے والا شخص جھاڑو لگائے گا؟ کسی کو اس بات پر شرم نہیں آتی؟ ایسے نظام کو تو شاباش دینی چاہیے جہاں پڑھا لکھا نوجوان خاکروپ کی نوکری کرنے پر مجبور ہے، جو کہ ایک قومی المیہ ہے”۔ عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ متعلقہ ملازم گزشتہ 10 سال سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہے، اس لیے اب اسے نوکری سے برطرف کرنا ناانصافی ہوگی، تاہم حکومت کو چاہیے کہ اسے اس کی تعلیمی قابلیت کے مطابق کسی دوسری مناسب جگہ ایڈجسٹ کرے۔ دورانِ سماعت جب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صوبے میں اسامیوں کی عدم موجودگی کا عذر پیش کیا تو عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا کہ “کیا خیبرپختونخوا اتنا صاف ستھرا ہو گیا ہے کہ وہاں اب سوئیپر کی ضرورت ہی نہیں رہی؟”۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026