LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ امریکا و اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مقاصد حاصل نہیں کرسکے، پاسداران انقلاب یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج

Web Desk

16 July 2026

پاکستان نے جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں اسلام آباد پر کراس بارڈر ٹیررازم (سرحد پار دہشت گردی) کے یکطرفہ الزامات عائد کیے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے جاپانی سفیر کو طلب کر کے باضابطہ ڈی مارش (Demarche) جاری کر دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق، جاپانی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اس واقعے کے باوجود جاپان کی پاکستان سے متعلق بنیادی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، تاہم بھارت ہمیشہ اپنے روایتی ہتھکنڈوں کے تحت ایسے مشترکہ اعلامیوں میں یکطرفہ اور پاکستان مخالف نکات شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے۔