آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
Web Desk
16 July 2026
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی افواج نے ایرانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو خطے میں موجود تمام اہم امریکی تنصیبات کو تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جارحیت کی صورت میں خطے کا انفراسٹرکچر بھی ایرانی مسلح افواج کا نشانہ بنے گا اور اسے اس طرح نیست و نابود کیا جائے گا جیسے اس کا کبھی وجود ہی نہیں تھا۔ ترجمان نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو ایران کی ناقابلِ عبور سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس حساس آبی گزرگاہ میں مداخلت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب، ایران کے فوجی ترجمان محمد اکرمینیا نے متنبہ کیا ہے کہ مسلسل امریکی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں جنگ نئے محاذوں تک پھیل سکتی ہے، اور ایران نے ابھی تک اپنی مکمل عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ علاقائی برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، تاہم ملکی سلامتی اور وقار کے تحفظ کے لیے دشمن کو ایسا جواب دیا جائے گا جو اس کے وہم و گمان سے بھی باہر ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا
25 September 2026
وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے
25 September 2026
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
25 September 2026
ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران
25 September 2026
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
25 September 2026
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026