امریکا نے خلائی مخلوق اور یو ایف اوز سے متعلق خفیہ دستاویزات اور ویڈیوز جاری کر دیں
Web Desk
9 May 2026
امریکی حکومت نے ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے خلائی مخلوق، یو ایف اوز (UFOs) اور نامعلوم فضائی مظاہر (UAP) سے متعلق برسوں سے خفیہ رکھی گئی درجنوں دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ان حساس فائلوں کو ‘ڈی کلاسیفائی’ کرتے ہوئے عوام کے لیے جاری کرنے کے احکامات دیے۔
محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ان تقریباً 170 فائلوں میں 1969 کے اپالو 12 مشن کی وہ تصاویر بھی شامل ہیں جن میں چاند کی سطح پر ‘نامعلوم مظاہر’ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 1972 کے اپالو 17 مشن کے خلانوردوں کی گفتگو کے ٹرانسکرپٹس بھی منظرِ عام پر لائے گئے ہیں، جن میں وہ چاند کے قریب پراسرار اجسام کی موجودگی پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ان فائلوں کو طویل عرصے تک چھپا کر رکھنے سے بے جا قیاس آرائیوں نے جنم لیا، لہٰذا اب وقت ہے کہ عوام خود حقائق کا مشاہدہ کریں۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو ‘غیر معمولی شفافیت’ قرار دیتے ہوئے سابقہ حکومتوں کو حقائق چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب، سیاسی ناقدین کا خیال ہے کہ ان حساس دستاویزات کا اس وقت اجرا ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم اور جیفری ایپسٹین کیس جیسے سنگین مسائل سے عوامی توجہ ہٹانے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026