98سالہ برطانوی شہری نے فضائی کرتب کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
Web Desk
27 May 2026
دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے 98 سالہ برطانوی شہری نے خطرناک فضائی کرتب دکھا کر دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری ہیسمین نے برطانیہ میں ایک پرواز کرتے طیارے کے اوپر کھڑے ہوکر یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔ طیارہ تقریباً ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جبکہ معمر شہری نو منٹ تک طیارے کے اوپر کھڑے رہے۔
یہ تاریخی مظاہرہ کیمبرج کے فضائی میدان میں کیا گیا جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے موقع پر موجود رہ کر اس کا مشاہدہ کیا اور بعد ازاں ہیری ہیسمین کو باضابطہ عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
ہیری ہیسمین کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس طرح کا کارنامہ انجام دینے کا خواب دیکھتے تھے اور اب 98 برس کی عمر میں ان کا یہ خواب حقیقت بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس خطرناک کرتب کے لیے تقریباً گیارہ ماہ تک جسمانی تربیت حاصل کی تاکہ جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو مکمل تیار کرسکیں۔
متعلقہ عنوانات
ہمارے اثاثوں کو نشانہ بنایا تو امریکی اثاثے بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایران کا دو ٹوک مؤقف
7 September 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مئی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
7 September 2026
امریکی معاشی جنگ صرف ایران نہیں پوری عالمی برادری کیخلاف ہے: اسماعیل بقائی
7 September 2026
برنہم اور ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
7 September 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
7 September 2026
حوثیوں کا 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کا تیسرا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
7 September 2026
اسرائیلی اشتعال انگیزی سے شروع جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے: اردوان
7 September 2026
امریکی بحری جہازوں کیلئے خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہے گی: ایران
7 September 2026