دنیا کا معمر ترین ’ونگ واکر‘
Web Desk
29 May 2026
لندن: دوسری جنگِ عظیم میں حصہ لینے والے ایک 98 سالہ برطانوی فوجی نے اڑتے ہوئے ہوائی جہاز کے پروں (ونگز) پر کھڑے ہو کر دنیا کے معمر ترین ‘ونگ واکر’ ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 98 سالہ ہیری ہیزمین نے برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم تاریخی ڈکسفورڈ ایئر فیلڈ پر یہ حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والا کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ فضا میں 1000 فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے ہوائی جہاز کے اوپری حصے پر چمٹے رہے اور انہوں نے وہاں 9 منٹ سے زائد کا وقت انتہائی بہادری کے ساتھ گزارا۔
اس تاریخی اور خطرناک کوشش کو مانیٹر کرنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل ججز بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے ہیری ہیزمین کے اس ناقابلِ یقین کارنامے کو کامیابی سے مکمل ہونے پر باضابطہ طور پر انہیں دنیا کا سب سے عمر رسیدہ ونگ واکر (Oldest Wing Walker) قرار دے کر ان کا نام عالمی ریکارڈ کی کتاب میں شامل کر لیا۔
معمر ترین ونگ واکر ہیری ہیزمین نے اس تاریخی کامیابی پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے یہ انوکھا خواب دیکھتے تھے، لیکن 98 سال کی عمر میں اس خواب کو حقیقت کا روپ دینا ان کی اپنی سوچ سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننا ان کے لیے ایک ناقابلِ یقین اور کبھی نہ بھولنے والا احساس ہے۔
متعلقہ عنوانات
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026