LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی موجودہ قیادت تصادم چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی

یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت اب شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

Web Desk

17 January 2026

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے جیکب لائن صدر میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کا موقع ملا۔

وفاقی وزیر صحت نے انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک حدیث کا حوالہ دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مخلوق سے محبت کرتا ہے اور کسی ضرورت مند کی تکلیف کم کرنا بڑے اجر کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت کوئی عام سرکاری محکمہ نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی تکالیف کم کرنے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک کا ہیلتھ کیئر نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور کورونا وبا نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ایک وقت میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہو جائیں تو ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہوتے ہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں بغیر کسی وبا کے بھی ہر سال لاکھوں افراد بیمار ہو رہے ہیں۔ ہر سال تقریباً 61 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں سے 4 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی ایک بھی خوراک نہیں ملتی جبکہ لاکھوں بچے صرف ایک خوراک تک محدود رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کا مطلب صرف مریضوں کا علاج نہیں بلکہ بیماریوں سے بچاؤ ہے اور یہ ذمہ داری صرف وزیر صحت کی نہیں بلکہ یو سی کونسلر سے لے کر پورے نظام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔