پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کار ثابت کر رہی ہے: گورنر کے پی
Web Desk
4 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والی جماعت کے طور پر بے نقاب کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات اور بار بار کے سمجھوتوں سے یہ سنگین سوال اٹھتا ہے کہ آیا وہ صوبے میں دہشت گردوں کے آزادانہ آپریشنز کے لیے ماحول فراہم کر رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بنیادی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سیکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ اختیار کیا ہے، جو کہ ایک شرمناک اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبائی حکومت کو اپنے شہریوں کے جانی و مالی تحفظ کو اولین ترجیح بنانا چاہیے تھا، تاہم سیکیورٹی جیسے حساس معاملے پر صوبائی حکومت کا حالیہ رویہ اور پسپائی انتہائی تشویشناک ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026