کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان
Web Desk
4 October 2026
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان چار مختلف ڈرافٹس پر تمام فریقین کا مکمل اتفاق ہو گیا تھا، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی تعاون کے طے شدہ ڈرافٹ پر دستخط سے اچانک انکار کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم نے بارہا زور دیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر وفاقی قیادت بات چیت کے اس عمل میں براہِ راست شامل ہو، لیکن پشاور حکومت کا کوئی نمائندہ یا وزیراعلیٰ سامنے نہیں آیا؛ اگر ان کے پاس کوئی متبادل ڈرافٹ تھا تو انہیں خود بیٹھ کر پیش کرنا چاہیے تھا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تمام تر نکات طے پا چکے تھے، لیکن رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد پشاور حکومت نے اچانک نئی شرائط رکھنا شروع کر دیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے 25 سالہ پارلیمانی سفر میں انہوں نے اتنی اہم پیش رفت اور موقع ضائع ہوتے کبھی نہیں دیکھا، جس سے سالوں کی سیاسی تقسیم ختم کر کے ملک میں استحکام لایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے اس صبر و تحامل پر وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر ایاز صادق اور محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا اور واضح کیا کہ وفاق نے اپنی جانب سے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا بلکہ آخری وقت تک دوسری جانب کے واپس آنے کا انتظار کیا۔
متعلقہ عنوانات
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
4 October 2026
یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں
4 October 2026