کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری
Web Desk
4 October 2026
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں اور طریقۂ کار میں بہت سی قدریں مشترک ہیں، جبکہ انہوں نے احتجاج کی تاریخ بھی وہی منتخب کی جو پی ٹی آئی نے طے کر رکھی تھی۔ طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ کالعدم تنظیم کے عناصر نے سیکیورٹی فورسز پر براہِ راست فائرنگ کی اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے اسلحہ آزاد کشمیر تک پہنچایا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ مملکت نے انکشاف کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ناجائز اسلحے سمیت ضیا نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کا رابطہ سردار امان نامی شخص سے ہوا تھا۔ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں سردار امان کی ایک آڈیو ٹیپ بھی میڈیا کے سامنے چلائی اور واضح کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے متعلق تمام تر ثبوت جلد ہی قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
4 October 2026