آذربائیجانی خاتون ڈیانا پاکستانی پولیس افسران کے ساتھ باکو روانہ
Web Desk
4 October 2026
آذربائیجانی خاتون ڈیانا کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز PK-159 کے ذریعے باکو روانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی خصوصی درخواست پر اے ایس پی ڈیفنس کی قیادت میں 3 پولیس افسران اور ایک خاتون اہلکار پر مشتمل ٹیم نے ان کی بورڈنگ مکمل کروائی اور حفاظت و نگہداشت کے تحت خاتون کے ہمراہ باکو روانہ ہوئے۔ روانگی تک خاتون ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کی تحویل میں رہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل ڈیانا نے باکو جانے والی پرواز سے اتر کر اپنے ملک واپس جانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد سے وہ ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔
متاثرہ غیر ملکی خاتون نے 29 ستمبر کو عدالت میں ریکارڈ کرائے گئے بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان سفر کے دوران لاہور میں نمرہ اور مسکان نامی لڑکیوں کے ذریعے وہ ایک اپارٹمنٹ پہنچیں، جہاں محسن، احمد اور علی زین نامی ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، نقدی و موبائل فونز چھینے اور بعد میں گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔ دوسری جانب کیس میں گرفتار ملزمان محسن اور علی زین نے عدالت میں زیادتی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے ان کے فلیٹ پر آئی تھیں اور ان کے درمیان صرف رسمی گفتگو ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
4 October 2026